سلیکٹرز کو محمد حفیظ کی اہمیت کا احساس ہو گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ )مختلف انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو نظر انداز کرنے کے بعد اب سلیکشن کمیٹی کو محمد حفیظ کی اہمیت کا احساس ہوگیا ، پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کیلئے سینئر بیٹسمین کو آسٹریلیا کیخلاف 2 میچزکی سیریز کیلئے یواے ای میں طلب کرلیا گیا ہے، آل راؤنڈر پہلی دستیاب فلائٹ سے روانہ ہوجائیں گے، پی سی بی کے ترجمان رضا راشد کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے محمد حٖفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد حٖفیظ پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے ، محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کھیلا تھا اور آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے،ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یو اے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اور اسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ایشیا کپ میں بھی محمد حفیظ کی ضرورت بری طرح محسوس کی جاتی رہی لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں موقع نہ دیاگیا اور آسٹریلیا کیخلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں بھی ان کا نام شامل نہیں تھا تاہم اب محمد حفیظ کو یو اے ای طلب کرلیا گیا ۔

error: Content is protected !!