ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،آئرلینڈ کی ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا


ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)ائرلینڈ کرکٹ بورڈ نے نومبرمیں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ویمن عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کردہ ٹیم میں آسڑیلوی نژاد کھلاڑی سیلسٹے ریک کو بھی شامل کیا گیا ہے، لیگ سپنر سیلسٹے نے ٹیم میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں عالمی کپ مقابلوں میں ائرلینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کروں گی، اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت لورا ڈیلنے کرینگی، ائرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی لورا ڈیلنے(کپتان)، کم گریتھ، سیسلیا جوسی، آئسوبیل جوسی، شوہونا،ایمی، گیبے لیوس، لارا مرٹیز، سیارا، لوسی، سیلسٹے ریک، ایمر رچرڈسن، کلارا شیلنگٹن، ربیکا اور میری والڈرن(وکٹ کیپر)،آئرلینڈ کی ٹیم گیارہ نومبرکو اپنا پہلا میچ آسڑیلیا،تیرہ نومبرکودوسرا پاکستان،پندرہ نومبرکوتیسرا بھارت اور سترہ نومبرکو چوتھا نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

error: Content is protected !!