پاک آسٹریلیا سیریز، پی سی بی کی نا اہلی کے باعث گرائونڈز خالی رہنے کا خدشہ


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستانی تماشائیوں نے ٹورنامنٹ میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ایسا لگ رہا ہے کہ ٹیسٹ میچوں میں گراونڈ خالی رہیں گے۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کو اس قدر غیر اہم بنادیا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول بناتے وقت متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیل جمعے اورہفتے کو اہمیت نہیں دی۔امارات میں جمعے اور ہفتے کو ہفتے وار چھٹی ہوتی ہے۔۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار کو دبئی میں شروع ہوگا۔اگر پانچ د ن میچ چلا تو ٹیسٹ جمعرات کو ختم ہوجائے گا۔جبکہ شیخ زائد سٹیڈیم ابوظبی میں دوسرا ٹیسٹ منگل16اکتوبر کو شروع ہوگا عام طور ٹیسٹ میچ چار دن میں ختم ہوجاتے ہیں اس لئے امکان ہے کہ دوسرا ٹیسٹ ممکنہ طور پر جمعے کو ختم ہوجائے گا۔دنیا بھر میں ٹیسٹ میچ ویک اینڈ کے قریب شروع ہوتے ہیںلیکن پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے سیریز کا شیڈول بناتے وقت ویک اینڈ کو اہمیت نہیں دی جب کہ پہلا ٹی ٹونٹی بدھ،دوسرا جمعے اور تیسرا اتوار کو ہوگا۔ہر ٹی ٹونٹی کے درمیان ایک دن کا گیپ دیا گیا ہے۔دریں اثنا ء آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سینئر بیٹسمین اسد شفیق کو سرفراز احمد کا نائب کپتان بنانے کی تجویز ہے جب کہ محدود اوورز میں شعیب ملک نائب کپتان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے سرفراز احمد کپتان بنے ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں غیر سرکاری نائب کپتان اسد شفیق ہوتے تھے،اب انہیں باضابطہ نائب کپتان بنایا جارہا ہے۔۔دبئی میں اتوار سے شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑی امام الحق،محمد حفیظ،اظہر علی،اسد شفیق،بابر اعظم،حارث سہیل، سرفراز احمد(کپتان)بلال آصف، وہاب ریاض،، محمد عباس اور یاسر شاہ ہوں گے۔

تعارف: newseditor