ٹینس کھلاڑیوں کا غیر مناسب رویہ، جرمانہ اور سزا بڑھانے کا فیصلہ


پروفیشنل ٹینس کی تنظیم اے ٹی پی نے میچ کے دوران کورٹ پر کھلاڑیوں کی جانب سے غیر مناسب رویے اور بدتمیزی کو کنٹرول کرنے کیلئے سزا اور جرمانے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اے ٹی پی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ کورٹ پر ان کی جانب سے غیر مناسب رویے اور بدتمیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا یاد رہے کہ انڈیانا ویلز اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران آسڑیلیا کے کھلاڑی نک کایروگیس غیر مناسب رویہ رکھنے کی وجہ سے ساٹھ ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ کیا گیا، اس سے قبل میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زیویریو کو چیئرامپائر کی کرسی کو ریکٹ مارنے کی پاداش میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!