ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کے کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شکیب الحسن جنہیں گزشتہ ماہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران انگلی پر شدید چوٹ آئی تھی اور جنہوں نے ستائیس ستمبر کو ڈھاکہ میں انگلی کا فوری آپریشن بھی کرایا تھا کے بارے میں معلوم ہے کہ آپریشن کے بعد انگلی میں ایک بارپھر انفیکشن ہو گیا ہے اور انہیں اس انگلی کے دوسرے آپریشن کیلئے آسڑیلیا جانا پڑے گا، اس حوالے سے شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ جب تک انگلی میں انفیکشن موجود ہے جو سو فیصد ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے اور میں اسی ماہ آسڑیلیا جا کر آپریشن کرائوں گا، شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ اب انگلی کی ہڈی کا مکمل طور پر ٹھیک ہونا بہت مشکل ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ آپریشن کے بعد اس قابل ہوجائوں کہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکوں، ایک سوال کے جواب میں شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ دوسرے آپریشن ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا کیونکہ جب تک انفیکشن مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتا آپریشن نہیں کرایا جاسکتا اور انفیکشن کے ہوتے ہوئے کوئی بھی سرجن میری انگلی کو آپریٹ نہیں کریگا۔