کانکررز نے ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 

 

کانکررز نے ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میں چیلنجرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا

لاہور 21 ستمبر، 2023:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والا ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کانکررز نے جیت لیا۔

لاہور کنٹری کلب مرید کے میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کانکررز نے چیلنجرز کو8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن پوری ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ماہین عرفان11 اور فضا فیض 10 دو بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں آسکیں۔ سب سے زیادہ 16 رنز ایکسٹرا کے تھے۔

 

میمونہ خالد نے 17 اور قرۃ العین نے9 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کانکررز نے13.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ردا اسلم 19 اور دینا رضوی 18رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

 

صبا شیر نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

میمونہ خالد فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

اس ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں چیلنجرز ۔ کانکررز۔ اسٹرائیکرز، بلاسٹرز اور انونسیبلز نے حصہ لیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!