ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ،انعام بٹ کی دھواں دھار انٹری


ڈیلمن(سپورٹس لنک رپورٹ)ترکی، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی پہلوان محمدانعام بٹ کی دھواں دھار انٹریناروے اور پرتگال کے دونوں پہلوانوں کو 3-0 سے شکست دے کر مین راؤنڈ 16 کیلئے کوالیفائی کر لیا دفاعی ورلڈ چیمپئن انعام بٹ کا مین رائونڈ 16 میں رومانیہ کے پہلوان سے مقابلہ ہوگاانعام بٹ کیساتھ ان کے والد محمد صفدر بٹ پہلوان بطور کوچ ترکی گئے ہیں۔ترکی کے شہر ڈیلمن میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے جاری ہیں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ناک آوٹ مرحلہ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ہی ٹائٹل کادفاع کر رہے ہیں ۔انعام بٹ نے قوم سے اپنی جیت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

تعارف: newseditor