پیرا ایشین گیمز، چین 38طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

 

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت نے جاری پیرا ایشین گیمز میں اب تک گیارہ تمغے جیت لئے ہیں جس میں تین طلائی تمغے بھی شامل ہیں، گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں بھارت سندیپ چوہدری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے جیولن تھرو میں اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا،بھارت نے دوسرا طلائی تمغہ سوئمنگ میں نارائن نے جیتا،دوسرے روز کے مقابلے کے بعد پیرا ایشین گیمز کے میڈل ٹیبل پر چین 38طلائی، 15چاندی اور 17 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے جبکہ جنوبی کوریا نے 14 طلائی، 8چاندی اور پانچ کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے، بھارت نے تین طلائی، چھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں۔

تعارف: newseditor