پاکستان ‘نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل)پیر کو کھیلا جائیگا۔ شیڈو ل کے مطابق تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔

تعارف: newseditor