سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تیرہ سو سی سی گاڑی کا تنازعہ حل نہیں ہوسکا

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تیرہ سو سی سی گاڑی کا تنازعہ حل نہیں ہوسکا ،

ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسر کو گاڑی الاٹ ہونے پر گریڈ انیس کے اعلی افسر پریشان

مسرت اللہ جان

 

سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تیرہ سو سی سی کی موٹر کار پر تنازعہ بڑھتا جارہاہے . یہ تنازعہ گریڈ انیس کے ایک اعلی افسر اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل کے رفقاءمیں شامل شخص کو گاڑی دینے کے حوالے سے پیدا ہوا ہے

جو انجنیئرنگ ونگ کے ایک اعلی افسر کے ڈیپارٹمنٹ سے جانے کے بعد تیرہ سو سی سی گاڑی کو ڈیپارٹمنٹ کو واپس دینے کے بعد شروع ہوا .

تیرہ سو سی سی کی تین گاڑیاں اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک کے دور میں ڈائریکٹریٹ میں آئی تھی جس کے اس وقت سے ایک امیدوار گریڈ انیس کے اعلی افسر ہیں جنہیں اس وقت یہ گاڑی نہیں دی گئی

اورانجنیئرنگ ونگ میں آنیوالے ایک اعلی افسر کو دیدی گئی جس پر اس وقت بھی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تنازعہ کھڑا ہوا تھا کیونکہ متعلقہ افسر کا موقف تھا کہ وہ گریڈ انیس کے ہیں اور یہ ان کا پہلا حق ہے کیونکہ وہ اس ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ باہر سے آنیوالے افسر کو یہ گاڑی دیدی گئی تھی

گذشتہ روز ڈیپوٹیشن پر آنیوالے متعلقہ افسر کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانے کے بعد اب یہ گاڑی دوبارہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس آگئی جس کے امیدوار سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے ایک دوسرے اعلی افسر ہیں جو تیرہ سو سی سی کے گاڑی کے خواہشمند ہیں

جبکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں عرصہ دراز سے تیرہ سو سی سی گاڑی کی کے خواہشمند افسر کو اب بھی گاڑی نہیں مل رہی اسی باعث تنازعہ پیدا ہوا ہے تاہم اسے نبھانے کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے آپریشن سیکشن میں تعینات کوچ جن کے پاس ڈیپارٹمنٹ کے دو عہدے ہیں اس معاملے کو خوش اسلوبی سے نبھانے کیلئے کوشاں ہیں

 

 

 

error: Content is protected !!