ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن باؤلرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عباس (آج) منگل کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، اگر عباس کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی باؤلر بن جائیں گے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے صرف 9 میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کر کے ملکی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ وقار، آصف اور شبیر نے 10، 10 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا اور اب عباس بھی آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا دسواں میچ کھیلیں گے، انہوں نے اب تک نو میچز میں 49 وکٹیں لے رکھی ہیں۔