پشاور.. طارق ودود بیڈمنٹن ہال، کنٹریکٹر کے غیر معیاری کام کے باعث مکمل طور پر بند

 

طارق ودود بیڈمنٹن ہال، کنٹریکٹر نے کھلاڑیوں پر مکمل طور پر کورٹ بند کردیا
کنٹریکٹر کے غیر معیاری کام کے باعث ہر ماہ اس میں ہوا میں بھرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لاکھوں روپے عوامی ٹیکسوں کے ضائع کئے گئے

پشاور.. صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بیڈمنٹن کے سنتھیٹک کورٹ کو ببل بننے کے بعد چھٹی مرتبہ ٹھیک کرنے کا عمل شروع ہوگیا،

نئے ڈی جی کی آمد کے بعد کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں بننے والے اس غیر معیاری سنتھیٹک کورٹ کے حوالے سے کنٹریکٹرکو ہدایات دی تھی کہ؎ پی سی ون کے مطابق سنتھیٹک کورٹ کو ٹھیک کیا جائے

 

کیونکہ متعدد کھلاڑیوں کو جوڑوں اور گھٹنوں میں در د کی شکایت ہے جس پر گذشتہ روز کنٹریکٹر نے طارق ودود بیڈمنٹن ہال کو اندر سے بند کرکے سنتیٹھک کورٹ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے بجائے صرف اسی جگہ پر کٹنگ کرکے اس کا حصہ نکال دیا جہاں پر ببل بننے شروع ہوگئے تھے

 

اور یوں صرف مخصوص جگہ سے کورٹ کا حصہ کاٹ کر باہر پھینک دیا، کورٹ کے بند ہونے کے باعث بیڈمنٹن کے کھلاڑی پریکٹس نہ کرسکے واضح رہے کہ یہ سنتھیٹک کورٹ کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں بنایا گیا تھا اورغیر معیاری ہونے کی وجہ سے ہر ماہ اس میں ہوا بھرنے اور ببل بننے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے.

 

 

 

error: Content is protected !!