دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے،نجی ٹی وی چینل کے سی ای او سلمان اقبال اور 3 کمپنیوں میں معاہدہ طے پا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صدر و سی ای او سلمان اقبال اور تین کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔بریو کامبیٹ فیڈریشن، راک ولے، اور ایم آر جی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹ کے عالمی ایونٹس منعقد ہوں گے۔ سلمان اقبال کو بریو پاکستان لمیٹڈ کا بورڈ چیئرمین منتخب کیا گیا، بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹ کا پہلا عالمی ایونٹ 27 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، مکسڈ مارشل آرٹ کامبیٹ کی پاکستان کی تاریخ کی بڑی نشریات ہوگی۔