بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا فٹبال کلب نے رواں سال ایشیا میں فٹبال میچ کھیلنے کے پروگرام کوحتمی شکل دیدی ہے اور وہ چین اورجاپان میں میچ کھیلے گی، اس بات کا اعلان گزشتہ روز کلب کی جانب سے کیا گیا ہے، بارسلونا جو گزشتہ چار سالوں سے مسلسل امریکہ میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ کپ مقابلوں میں شرکت کر رہی تھی نے رواں سال ایشیا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، بارسلونا کلب کی ٹیم نے ایشیا میں آخری بارمیچ 2016 میں قطر کے ساتھ کھیلا تھا، اس حوالے سے بارسلونا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیا میں بارسلونا کے چاہنے والوں ایک بڑی تعداد موجود ہےاور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا بارسلونا کی ٹیم چین اورجاپان میں میچ کھیلے گی، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے بارسلونا کے کھلاڑیوں کو بھی ایشیا میں فٹبال کھیل کر نیا تجربہ حاصل ہوگا۔