سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے والے قومی کھلاڑیوں کی صدر عارف علوی سے ملاقات.

 

 

صدر مملکت اور خاتون اول نے ایتھلیٹس کو سپیشل اولمپکس میں حصہ لینے پر مبارک دی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا خصوصی کھلاڑیوں نے سپیشل گیمز میں 80 سے زائد تمغے جیت کر سرفخر سے بلند کیا،

انہوں نے کہا خصوصی بچوں کو تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا خصوصی بچے معاشرے کے اہم رکن ہیں، ضروری ہنر اور خصوصی تعلیم دی جائے، خصوصی بچوں کو دیگر بچوں کے ساتھ سکولوں میں تعلیم دینے کیلئے کام کرنا ہوگا،

جامع تعلیم سے معاشرے میں خصوصی افراد کی ضرورتوں بارے آگاہی بڑھے گی۔

error: Content is protected !!