آسٹریلوی ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست دیدی


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے96 رنزکاہدف 22.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔میگن سکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان ویمنز ٹیم 37.2اوورز میں 95رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے میگن اور نکولا کیری نے تین، تین جبکہ جارجیا ورہم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کچھ خاص نہ تھی اور مجموعی 70 رنز سکور سے قبل پاکستان ٹیم کی چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکی تھیں۔آسٹریلوی ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم 37.2 اوورز میں 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 96 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے جبکہ سابق کپتان ثنا میر نے ناقابل شکست 21 رنز بنا سکیں، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کی طرف سے میگن اور نکولا کیری نے تین، تین جبکہ جارجیا ورہم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جواب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 22.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلین ویمن ٹیم کی طرف سے ہیلے 26، ہائنس 24 اور بولٹن 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ثنا میر نے تین جبکہ انعم اور ناشرہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلین ویمن ٹیم کی طرف سے میگن سکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor