اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اکستان کے مشہور گولفر شبیر اقبال نے گراس 202(68,65,69)کے ساتھ اسلام آباد مارگلہ گرین گالف کلب میںکھیلی جانیوا لی دسویں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی۔ محمد منیر گراس 203(65,73,65)کے ساتھ رنرزاپ رہے۔ جنرل زبیر محمود حیات ،چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی پی اے ایف گولف کلب میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والوں کو ٹرافی اور انعامات دیئے۔ ائیر مارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ چیمپئین شپ 18-21اکتوبر تک کھیلی گئی جسم مین میں پروفیشنلز، جونئیرامیچورز، سینئر امیچورز، سینئیر، جونئیر ،سنئیر پرو، جونئیر پرو اور لیڈیز امیچورز کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے جن میں پورے ملک سے 400سے زائد گولفرز نے شرکت کی۔
غضنفر محمود نے جونئیرامیچورز میں فتح حاصل کی جبکہ سینئر امیچورز میں عمیر سلیم فاتح رہے۔ سینئیرز کا ٹائٹل ملک محمد افسر کے نام رہا اور ماسٹر ارتضٰی نے جونئیر ز کیٹیگری میں فتح سمیٹی۔سنئیر پرو میں محمد اکرم جبکہ جونئیر پرو میں گل حسن نے کامیابی حاصل کی۔ مسز طاہرہ نذیر نے لیڈیز امیچور کیٹیگری میںپہلی پوزیشن حاصل کی۔
جنرل زبیر محمود حیات نے گولف کے پاکستانی شائقین کو اپنے کھیل سے شاندار تفریح فراہم کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جیتنے والوں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے گولف کے کھیل کوہمیت دینے پر میڈیا اور اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے چیمپئین شپ کے بہترین انعقاد ہ پر پاک بحریہ،پاک فضائیہ اور سروسزسپورٹس کنٹرول کمیٹی کی کاوش کو بھی سراہا۔ اس تقریب میں سول اور ملٹری افسران کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ملک بھر کے گولفرز نے بھی شرکت کی۔