ریپ کے الزامات،کرسٹینا رونالڈو نے سب کچھ بتا دیا


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو جنہیں اس وقت ایک خاتون کی جانب سے ریپ کے الزامات کا سامنا ہے نے کہا ہے کہ ان کے وکلا نے امید ظاہرکی ہے کہ میں اس کیس سے باعزت طور پر بری ہوجائوں گا، پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو کا کہنا تھا کہ جو بھی سچ ہے وہ سب کے سامنے آجائے گا، یاد رہے کہ 34سالہ کیتھرین میورگا نے کرسٹینا رونالڈو پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے اسے 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں ریپ کیا تھا جبکہ کرسٹینا رونالڈو نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے، رونالڈو کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں کھیل کے میدان اور باہر سب کیلئے ایک مثال ہوں اور مجھے اپنے کردار سے دوسرے پر ایک اثر چھوڑنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں ہر وقت مسکراتا رہتا ہوں اور کبھی کسی بات سے پریشان نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پرکوئی جھوٹ نہیں بولوں گا میں بالکل بے قصورہوں اور یہ الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، میرے وکلا نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ میں اس معاملے میں باعزت طور پر بری ہوجائوں گا۔

تعارف: newseditor