لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا لگایا جانیوالا ٹرف مختلف جگہوں سے اٹھنا شروع ہوگیا

لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دو ماہ لگایا جانیوالا ٹرف مختلف جگہوں سے اٹھنا شروع ہوگیا
رنکلز کے بعد غیر معیاری بیس، سپرنکلز اور دیگر تحفظات پر پی ایس بی نے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہیں

پشاور…لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں نئے لگائے جانیوالے ہاکی کا آسٹرو ٹرف مختلف جگہوں سے اٹھنا شروع ہوگیا ہے اور دو ماہ قبل لگایا جانیوالے ہاکی ٹرف پر رنکلز کی شکایت کے بعد اس کے بیس کے بارے

میں بھی شکایات آنے لگی ہیں. پی ایس بی اسلام آباد ے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی ٹرف سمیت ایبٹ آباد و دیگر پانچ مقامات پر ٹرف لگائے تھے اور پشاور کے لالاایوب ہاکی سٹیڈیم میں لگایا جانیوالا ٹرف بھی

دسمبر 2022 میں لگایا گیا جس پر کھیلوں سے وابستہ حلقوں سمیت ہاکی ایسوسی ایشن نے بھی اعتراض کیا تھا جس پر پی ایس بی نے تحفظات کو دور کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے جبکہ

اس کی حوالگی کیلئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے کمیٹی بھی بنائی ہے جو انجینئیرنگ ونگ کے ڈائریکٹر کے زیر انتظام ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اس کے حوالے سے اپنی کوئی رپورٹ جمع ہی نہیں کروائی،

error: Content is protected !!