کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیراہتمام جاری لیثررلیگس سیزن IVکے پریمئرڈویرن کے 9ویں راؤنڈ میں بدل ایف سی کے فتوحات کے سلسلے کو روکا نہ جاسکا اور اپنے نوین میچ میں جوگا بونیٹو کیخلاف 4-1کی کامیابی کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 18پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شاہ رخ اور جہانزیب نے 2,2بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول یحیٰی نے اسکور کیا۔ کراچی یونائیٹڈ اسٹیڈیم کلفٹن پر پریمئر ڈویثرن کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں کارساز ایف سی کو انٹریونائیٹڈ پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ محمد محسن اور محمد عثمان نے ایک ای بار گیند کو جال کے حوالے کیا۔ ویسلے ڈیوڈ نے اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-2کیا۔
اسی گروپ میں گلوری ڈیز نے نبیل ایف سی کو 3-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ انب نے فاتح ٹیم کیلئے 2جبکہ ایک گول حسن نے اسکور کیا۔ فٹسال یونائیٹڈکو پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پریمئر ڈویثرن میں عبدال ایف سی کی 18، جوگا بونیٹو کی 13، گلوری ڈیز کی 13، فٹسال یونائیٹڈ کی 8، کارساز ایف سی کی 8اور نبیل ایف سی کی 2پوائنٹس کے ہمراہ پہلی تا ساتویں پوزیشن ہے۔ڈویثرن ون میں کھیلے گئے میچوںمیں ٹارگیرین یونائیٹڈ حریف این فیگو کیخلاف 3-0کی کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر برجمان ہے۔سمیر ، حماد اور ڈیمی نے فاتح ٹیم کیلئے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔
عربین ایف سی اور نائٹس ہاکس کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔ فری اسٹائلرکو ایف سی یونائیٹڈ اور کلر ایف سی کو ایف سی ریولیوشن کیخلاف پوائنٹس میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔9ویں راؤنڈ کے اختتام پر ٹارگرین یونائیٹد 14، این فیگو 13اور فری اسٹائلر 9پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ریفری بشیر بلوچ اور خرم شہزاد جبکہ میچ سپروائزرمحمد شارق تھے۔