قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون، علی عثمان اور رمیز عزیز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سدرن پنجاب کے علی عثمان اور سندھ کے رمیز عالم کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کر دی گئی ہے۔


کرکٹرز کو کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قائد اعظم ٹرافی تین روزہ نان فرسٹ کلاس میچ کے دوران تنبیہ جاری کی گئی۔دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کی ۔


یہ واقعہ سندھ کی پہلی اننگز کے 55 ویں اوورکے بعد پیش آیا جب دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں الفاظ کا تبادلہ کیا جس پر آن فیلڈ امپائرز اور ان کے ساتھ فیلڈنگ سائیڈ کے کپتان کو مداخلت کرنا پڑی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صورتحال کنٹرول میں رہے۔
علی عثمان اور رمیز عزیز نے اپنا جرم تسلیم کیا اور میچ ریفری احمر سعید کی جانب سے دی جانے والی سزا کو تسلیم کیا۔ کرکٹرز کو آن فیلڈ امپائرز غلام سرور اور میر داد نے چارج کیا
کوڈ آف کنڈکٹ میں درج لیول ون کی خلاف ورزیوں پر کم سے کم تنبیہ یا مقررہ میچ فیس کا 70 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

error: Content is protected !!