فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،ثانیہ نہیوال کوارٹر فائنل میں داخل


پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی ثانیہ نہیوال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے جاپانی حریف نوزومی کو شکست دیکر فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ثانیہ نہیول نے اپنی جاپانی حریف کو سخت مقابلے کے بعد دس اکیس، اکیس چودہ اور اکیس سترہ سے شکست دی، ثانیہ کا اب کوارٹر فائنل میں ٹکرائو عالمی نمبر ون کھلاڑی چین کی تائی تاژو ینگ کے ساتھ ہوگا،کوارٹر فائنل تک رسائی کے بعد ثانیہ نہیوال کا کہنا تھا کہ جاپانی حریف کیخلاف میچ سخت اور تھکا دینے والا تھا تاہم وہ خوش ہیں انہوں نے کامیابی حاصل کی، ان کا کہنا تھاکہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ون کھلاڑی کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار ہوں اور اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ کوارٹرفائنل میں مقابلہ آسان نہیں ہوگا تاہم مکمل تیاری کے ساتھ کورٹ میں اتروں گی اور صرف جیت کیلئے کوشش کروں گی۔

error: Content is protected !!