اولمپک ڈے کی مناسبت سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں تقریب کا انعقاد

 

 

 

اولمپک ڈے کی مناسبت سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں تقریب کا انعقاد

 

پشاور.. اولمپک ڈے کے حوالے سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اولمپک ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، پختونخواہ آرچری کلب کے زیر اہتمام سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونیوالی اولمپک ڈے کی تقریب میں آرچری کے کھلاڑیوں سمیت اولمپک ایسوسی ایشن کے امجد علی اور پاکستان آرچری فیڈریشن کی خاتون ممبر سارہ خان نے بھی تقریب میں شرکت کی.

 

 

اس موقع پر آرچری کے انٹر کلب مقابلے بھی منعقد کروائے گئے جس میں سب سے زیادہ سکور خیبر سے تعلق رکھنے والے اسرار الحق نے چھ سو پینتیس جبکہ وجاہت علی خان نے چھ سو دس سکور کیا

 

اسی طرح وقاص احمد، ریحان، زین اور فیصل نے بھی حصہ لیا اسرا الحق ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرینگے، اولمپک ہر سال 23 جون کو اولمپک ڈے کے طور پر مناتی ہیں اورپشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونیوالی تقریب اولمپک ڈے کی حوالے سے تھی..

 

 

error: Content is protected !!