ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں نئے فاسٹ بائولر خالد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ تین نومبر سے سہلٹ میں شروع ہوگا، میزبان بنگلہ دیش جسے رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے آل رائونڈر شکیب الحسن اور بیٹسمین تمیم اقبال کی غیرموجودگی میں ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹخنے کی چوٹ کے باعث ٹیم میں شامل نہ کئے جانے والے فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان کو بھی واپس طلب کرلیا گیا ہے، بنگلہ دیش کی اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی، محمود اللہ ریاض(کپتان)، امرالقیس، لٹن داس، مومن الحق ناظم الحسین، مستفیض الرحمان، عارف الحق، مہدی حسن، تیج الاسلام، ابو جاوید، شفیع الاسلام، مستفیض الرحمان، محمد مٹھن، خالد محمود اور ناظم الاسلام۔