لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی وزیر اعظم کی سادگی کے نقش قدم پر چل نکلے، تین کروڑ روپے کی بلٹ پروف گاڑی نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق احسان مانی نے پیٹرن اِن چیف نے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کفایت شعاری اور سادگی کا سلسلہ خود شروع کر دیا کرکٹ بورڈ میں آتے ہی احسان مانی نے خرچے کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے تین کروڑ کی بلٹ پروف گاڑی نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کروڑ روپے کی گاڑی کا ٹینڈر دے رکھا تھا۔ احسان مانی بطورپی ایس ایل سربراہ بھی پانچ لاکھ روپے نہیں لیں گے۔ بلٹ پروف گاڑی اور پانچ لاکھ روپے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے لیے منظور کرا رکھے تھے۔