کیون اینڈرسن نے اے ٹی پی ٹینس فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا


ویانا(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے ٹینس کھلاڑی کیون اینڈرسن گزشتہ دو دہائیوں سے سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے ہیں، کیون اینڈرسن نے یہ اعزاز گزشتہ روز ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کے کھلاڑی نشی کوری کو شکست دیکر حاصل کیا ہے، کیون اینڈرسن نے فائنل ایک سخت مقابلے کے بعد چھ تین ، سات چھ سے جیتا، اے ٹی پی فائنلز کیلئے رافیل نڈال، نووک ڈجکووک، جان مارٹن ڈیل پورٹو، راجر فیڈرر اورالیگزینڈر پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں، فائنلزکیلئے باقی دو کھلاڑیوں کافیصلہ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد ہوگا، ویانا اوپن کے فائنل میں شکست کھانے والی کھانے والے جاپانی کھلاڑی نشی کوری کے پاس اب بھی فائنلز تک رسائی کا موقع باقی ہے،آخری بار کسی جنوبی افریقہ کھلاڑی نے اے ٹی پی فائنلز تک رسائی 1995 میں حاصل کی تھی اوروہ معروف کھلاڑی وائن فیریرا تھے۔

تعارف: newseditor