مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا

 

مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا

پی ٹی سی ایل (ٹی اینڈ ٹی) اور سی ہاکس کلب کی کامیابی ، بلدیہ اور حیدرآباد کا میچ برابر

کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری تیسرے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

پی ٹی سی ایل ٹی اینڈ ٹی اور سی ہاکس کلب کی کامیابی ، بلدیہ اور حیدرآباد کلب کا میچ برابر۔ سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار مہمان خصوصی تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اولمپئین سید سمیر حسین ، اولمپئین کاشف جواد ، کوآرڈینیٹر سید آل حسن ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔

گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں پی ٹی سی ایل ٹی اینڈ ٹی کلب نے نور الیون کو دو کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دیدی،

فاتح ٹیم کی جانب سے مقصود احمد نے دو، فرحان رضا نے دو، فرحان راجو اور جعفر حسین نے ایک، ایک گول اسکور کیا ۔ نور الیون کی جانب سے قلب علی اور آزاد نے ایک ، ایک گول بنایا ۔

دوسرے میچ میں سی ہاکس نے ایئرپورٹ ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے نزاکت نے دو جبکہ ندیم نے ایک گول اسکور کیا ۔

حیدرآباد ویٹرنز اور بلدیہ کلب کے درمیان کھیلا گیا تیسرا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ ان میچوں میں محمد وقاص، فرحان رضا ، ندیم سعید طلحہ غوری نے امپائرنگ جبکہ طارق خان ، واحد حسین، اسد ظہیر ، عمیر احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔۔

error: Content is protected !!