ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)تیس سالہ اعجازپٹیل نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیوکیا۔ وہ کیویز ٹیم کے پہلے مسلمان کھلاڑی ہوں گے۔ لیفٹ آرم اسپنر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک سو ستاسی اور ٹی ٹوئنٹی میں اٹھائیس وکٹیں لے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے آج اعجاز پٹیل ٹی ٹوئنٹی کیپ حاصل کریں گے۔ اکیس اکتوبر انیس سو اٹھاسی کو پیدا ہونے والے تیس سالہ اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کے پہلے مسلمان کرکٹربن جائیں گے۔ اعجاز پٹیل کا تعلق اسلامی شعائر کے پابند گھرانے سے ہے۔ وہ لیفٹ آرم اسپنر کی حیثیت سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک سو ستاسی وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی بہترین بولنگ اڑتالیس رنز دیکر چھ وکٹیں ہیں۔ وہ سولہ مرتبہ اننگ میں پانچ اور تین بار میچ میں دس کھلاڑی آٹ کر چکے ہیں۔ اعجاز پٹیل نے چھبیس ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک میچز میں اٹھائیس کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ بہترین بولنگ چھبیس رنزدیکر تین وکٹیں رہی۔