فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فاٸنل لاٸن اپ مکمل

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فاٸنل لاٸن اپ مکمل

 

اسلام آباد ( اعظم ڈار)  فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ فیڈرل کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ریپٹرز ریڈ، بلز اے، جنرلز ، ہاکس بلیوز سمیت دیگر ٹیمیں کوارٹر فاٸنل راونڈ میں پہنچ گٸیں۔ اسلام آباد

کے ایف سکس ملٹی پرپز ہال میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فاٸنل راونڈ میں بلز اے نے ڈی ایچ اے لیکرز کو 9-14پواٸنٹس سے جبکہ ریپٹرز ریڈنے ٹی ڈبلیو سی کو 9-12پواٸنٹس سے شکست دیکر کوارٹر فاٸنل

راونڈ تک رساٸی حاصل کی۔ تھنڈرز نے اسلام آباد ہاکس کو 6-11پواٸنٹس سے، جنرلز نے سپرس کو 5-10پواٸنٹس سے ، ہاکس بلیوز نے ہاکس ریڈزکو 8-13پواٸنٹس سے ، ٹی ڈبلیو اے نے ڈی ایچ اے راکٹس کو

10-18پواٸنٹس سے، بلز بی نے نیٹ ریپرز کو 12-16پواٸنٹس جبکہ ٹی ڈبلیو بی نے سٹی ریپرز کو 13-17پواٸنٹس سے شکست دیکر کوارٹر فاٸنل راونڈ تک رساٸی حاصل کی ۔

 

error: Content is protected !!