کے سی سی اے زونIIIکی ٹیم کے ٹرائیلز 3نومبر کو ہونگے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونIIIکی انڈر19ٹیم کیلئے ٹرائیلز 3نومبر کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں 2بجے دوپہر ہونگے۔سیکریٹری زونIIIمحمد یامین کے مطابق ٹرائیلز میں زونIIIکے وہ رجسٹرڈکھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم نومبر 2000 کے بعد کی ہے شرکت کے اہل ہونگے۔ٹرائیلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مکمل کرکٹ کٹ میںاپنے اوریجنل شناختی کارڈ یا اوریجنل ’ب‘ فارم ‘ تعلیمی اسناد اور دو تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف کے ہمراہ گراؤنڈ پر سیکریٹری محمد یامین کو رپورٹ کریں۔

تعارف: newseditor