سکسٹین اسٹار اکیڈمی کی لیثررلیگس اسکول چمپئن شپ میں مسلم اسکول کیخلاف کامیابی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثررلیگس کے زیر اہتمام سکسٹین اسٹار کے سرسبز گراؤنڈ پر جاری اسکول انڈ اکیڈمیز چمپئن شپ میں پریمئر ڈویثرن اور ڈویثرن ون میں جملہ 8میچوں کے نتائج سامنے ّآگئے۔سکسٹین اسٹار اکیڈمی نے عبدالواسع کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت مسلم اسکول کو 1-0سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں بلوچ کلب عزیز آباد نے گلشن سوکر اکیدمی کو 2-1سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزیمت سے دوچار کیا۔ شیر علی اور معیز نے فاتح ٹیم کیلئے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ ناکام سائیڈ کیلئے سفیان نے ایک گول اسکورکیا۔تیسرے میچ میں ینگ مسلم اسکول اور ریڈآرمی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ چوتھے میچ میں گلشن سوکر رائیلزنے سکسٹین اسٹار گولڈ کو 1-0سے مات دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے شیرم نے اسکور کیا۔پانچویں میچ میں سکسٹین اسٹار گرین نے ریڈ آرمی جوینئر کو مقیم کے واحد اور فیصلہ کن گول کے ذریعے 1-0سے ٹھکانے لگایا۔چھٹے میچ میں ٹائٹن ایف نے سکسٹین اسٹاروائٹ کو سفیان کے واحد گول کی بدولت 1-0سے زیر کیا۔ساتویں میچ میںاینگلو اسکول کو روٹ اسکول کیخلاف 1-0کی کامیابی حاصل ہوئی۔ علی نے فاتح ٹیم کیلئے گول بنایا۔آٹھویں اور آخری میچ میں ڈمنیڈ یونائیٹڈ نے فیڈرل پبلک اسکول کو 1-0سے نشانہ بنایا۔ فاتح ٹیم کے حمزہ صدیقی گول اسکورر تھے۔ ریفری سعد کاظمی اور نور عالم جبکہ میچ سپروائزر ابتسام شہروز تھے۔

error: Content is protected !!