ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا علی حیدر کی سینچری۔

طالب سہیل (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کرکٹ کلب کی کامیابی

ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا علی حیدر کی سینچری۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی ) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کرکٹ کلب کی کامیابی راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی پر کھیلے گئے

میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو 64 رنز سے شکست دیدی لاروش کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ

مقررہ 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز اسکور کئے نوجوان اوپننگ بیٹسمین علی حیدر نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے شاندار سینچری 100 اسکور کی جبکہ انڈر 19 بیٹسمین علی حسن نے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 82 رنز اسکور کئے

زید امام نے 45 رنز اور فرقان شکیل نے 31 رنز اسکور کئے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کی جانب سے روحیل نذیر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں ٹی ایم سی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 39۰5 اوورز میں 216 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حظیفہ احسان نے سات چوکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کئے

حیدر خان نے 34 رنز اور بازید خان نے 29 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کی جانب سے عبدالرافع اور سعید علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور ایس ایم بابر نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!