ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو رواں برس شیڈول یو اے ای ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اجازت مل گئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آل راؤنڈر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں این او سی جاری کیا۔ بی سی بی کرکٹ آپریشنز چیئرمین اکرم خان نے شکیب کو این او سی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈر کی میڈیکل رپورٹ کافی مثبت اور حوصلہ افزا ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں اسلئے بورڈ نے انہیں یو اے ای ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی ہے۔