بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے سردار سنگھ نے ریٹائرمنٹ پر اپنی خاموشی توڑ ڈالی

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سردار سنگھ جنہوں نے رواں سال ایشین گیمز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ ڈالی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کھیل سے ریٹائرمنٹ انہوں نے انڈیا ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کی وجہ سے لی ہے جن کے رویے نے انہیں ریٹائرہونے پرمجبورکردیا، یاد رہے کہ بھارت کو ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا تھا،سردار سنگھ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک سال ایسا بہت کچھ ہوا جس کے بعد مجھے مجبوراً ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا اور اس میں ڈیوڈ جان کا اہم کرداررہا،ان کا کہنا تھا کہ معاملات اس وقت خراب ہوئے جب ہالینڈ کے کوچ رولینٹ الٹمس کو کوچنگ سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹیم کے نئے کوچ اورڈیوڈ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے اورمجھے بغیرکوئی وجہ بتائے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ میں ابھی ہاکی جاری رکھنا چاہتا تھا ان تمام باتوں نےمجھے مایوس کیا اورمجھے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑا۔

تعارف: newseditor