بنگلہ دیش نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

بنگلہ دیش نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

 

 

 

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 158رنز بنائے، لٹن داس 73 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2، تنویر اسلام ، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

159 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 150 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملان 53 اور جوز بٹلر نے 40 رنزبنائے۔بنگلہ دیش نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 6 وکٹوں اور دوسرا 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا،

error: Content is protected !!