اسلام آباد ( نواز گوھر )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے نہ صرف سیریز جیتی بلکہ آخری اور تیسرے میچ میں 8 ورلڈ ریکارڈ بنا دیے تفصیل یہ ہے..1.بابر اعظم ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی دُنیا میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 79 رنز بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جبکہ ان سے پہلے یہ ریکارڈ انڈین کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27 میچز میں 1000 رنز مُکمل کئیے تھے.2.پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم 119 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور یہ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 31ویں دفعہ ہے کہ پاکستان نے مُخالف ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہو.جبکہ دوسرے نمبر پر ٹیم صرف 19 بار یہ کارنامہ سرانجام دے چُکی ہے.3.پاکستان نے سال 2018 میں کُل 19 میچز کھیلے ہیں اور صرف 2 ٹی ٹؤنٹی میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 17 ٹی ٹؤنٹی میچز پاکستان نے جیتے ہیں.دُنیا کی کوئی بھی دوسری ٹیم ایک سال میں 15 سے زیادہ میچز بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی.انڈیا نے 2016 میں کھیلے گئے 21 میچز میں سے 15 میچز جیتے تھے جو اس ریکارڈ میں دوسرے نمبر پر ہے.4.پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے اس میچ کے دوران تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وہ سال 2018 میں 28 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ اس سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں.جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوان لیگ اسپنر نے کسی بھی ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ برابر بھی کر دیا جو بُمرا نے 2016 میں 28 وکٹیں لے کر بنایا تھا.5.پاکستان نے اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو کلین سویپ شکست دی ہے اور یہ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے کیویز کو کلین سویپ شکست سے دو چار کیا ہو.6.اس میچ میں ایک اور بننے والا ورلڈ ریکارڈ وقاص مقصود کا ہے جنہوں نے کل اپنا ڈیبیو میچ کیا تھا جبکہ ڈیبیو میچ پر انکی سالگرہ بھی تھی اور وہ ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی سالگرہ پر ڈیبیو میچ کھیلا ہو.7.پاکستان کی ٹی ٹؤنٹی کرکٹ میں یہ پانچویں ایسی سیریز میں کلین سویپ فتح ہے جو کہ کم سے کم تین میچز پر مُشتمل تھی.اور کوئی بھی دوسری ٹیم ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی.دوسرے نمبر پر افغانستان ہے جنہوں نے تین میچز کی سیریز میں مُخالف ٹیمز کو تین بار کلین سویپ کیا ہے.8.اس میچ میں کلین سویپ فتح کے ساتھ پاکستان ٹی ٹؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے لگاتار تین ٹی ٹؤنٹی سیریز میں مُخالف ٹیمز کو کلین سویپ کیا ہو.پاکستان نے جون ،جولائی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو میچز کی ٹی ٹؤنٹی سیریز کھیلی تھی جس میں کلین سویپ کیا تھا.جس کے بعد اس سیریز سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا جبکہ اب نیوزی لینڈ کے خلاف بھی یہ کارنامہ سرنجام دے کر ٹی ٹؤنٹی کی پہلی ٹیم بن گئی ہے