محکمہ کھیل سندھ نے 71 بیمار مستحق اور وفات پا جانے والے کھلاڑیوں کی بیواؤں میں 90 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دے دی


کراچي(سپورٹس لنک رپورٹ) محکمہ کھیل سندھ نے 71 بیمار مستحق اور وفات پا جانے والے کھلاڑیوں کی بیواؤں میں 90 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دے دی، سیکریٹری اسپورٹس سندھ سید امتیاز علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے انڈومنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ممبران گلفراز خان، حیدر علی، اصغر بلوچ، سید امداد علی شاہ، رحیم بخش بلوچ اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، انڈومنٹ کمیٹی نے ہاکی، فوٹبال، شوٹنگ بال، ملھ اور دیگر کھیلوں سے وابسطہ کھلاڑیوں کی درخواستوں پر تفصیلی غور کیا اور درخواست گزاروں سے بلمشافہ تفصیلات پوچھنے کے بعد ان کی مالی امداد کرنے کی منظوری دی، اجلاس میں کورونا ایس اوپیز کے تحت ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر بھی مہیا کر کئے گئے، اس ضمن میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ انڈومنٹ فنڈ مستحق اور بیمار کھلاڑیوں کی امانت ہے، جو مکمل شفافیت کے ساتھ درخواست گزاروں تک پہنچا رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال لاک ڈائون کے دوران بھی مستحق اور بیمار کھلاڑیوں کی مالی امداد کی گئی تھی، انکا کہنا تھا کہ کرونا سے ہر شعبہائے زندگی سے واسطہ فرد متاثر ہوا ہے وہیں کھلاڑیوں کو بھی شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑا، کھیلوں کی سرگرمیاں بند اور محدود ہونے کے باعث انکا کوئی وسیلہ روزگار بھی نہیں رہا مزید برآں بیماریاں تکلیف کا باعث بنی رہیں، ایسی صورتحال میں محکمہ کھیل اپنی ذمیواریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔

error: Content is protected !!