سمیع الحسن برنی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

اسلام آباد ( نواز گوھر )پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈائریکٹر میڈیا کی تلاش؟ ایک ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس عہدے پر آئی سی سی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ہیڈ سمیع الحسن برنی کو لگائے جانے کا چانس ہے سمیع الحسن برنی پہلے بھی پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اورصحافت سے انکا پرانا اور گہرا تعلق ہے خوش اخلاق ہیں اور میڈیا ہینڈلنگ کا فن جانتے ہیں یہ سیٹ امجد حسین بھٹی کی واپسی کے بعد خالی تھی وہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد واپس سرکاری ذمہ داری پر چلے گئے تھے ذرائع کے مطابق کچھ دنوں تک باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا اگر برنی کی واپسی پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر میڈیا کی حثیت سے ہوتی ہے تو یہ خوش آئندہ بات ہے۔

error: Content is protected !!