ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے نئے تعینات ہونیوالے37 تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویژنل کوچز کی پہلی بار آن لائن ٹریننگ کا افتتاح

لاہور(سپورٹس لنک رپوٹ) سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے نئے تعینات ہونیوالے37 تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویژنل کوچز کی آن لائن ٹریننگ کا افتتاح کیا، سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آفس سپورٹس نے پہلی بار آن لائن ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا ہے، کورونا وباء کے باعث ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے، نئے تحصیل سپورٹس افسران و ڈویژنل کوچز سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کریں، وقت کیساتھ ساتھ ہم کو بدلنا اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا، ٹریننگ کا مقصد نئے افسران کو ان کے فرائض سے آگاہی دینا ہے، نئے افسران سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے کام کریں، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے ان کی تربیت کریں، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نوجوان ہیں ، نئے آئیڈیاز دیں ، تمام افسران ٹریننگ میں ہونیوالی بحث پر مزید ریسرچ کریں اور ان کی رپورٹس تیار کریں، 5روزہ ٹریننگ میں سب سے بہترین رپورٹ کوسب کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے افسران کو ہر شعبہ کے ماہرین تربیت دیں گے جن میں ایڈمنسٹریشن، سپورٹس، سائنس، آئی ٹی و سوشل میڈیا سمیت مختلف کورس شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آفسران کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے

ٹریننگ سے افسران کی کارکردگی بہتر ہوگی ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک نے نئے افسران کو سپورٹس کے حوالے سے لیکچر دیا

ٹریننگ کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں تحصیل سپورٹس افسران اور ڈویژنل کوچز نے سوالات کئے جن کے سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افیئرز، آرکیالوجی و ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے تفصیلی جوابات دیئے۔

error: Content is protected !!