لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرصدارت بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لاہور ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میںپراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، ڈی ایس او تنویر شاہ و دیگر نے شرکت کی
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے جس کے لئے اقدامات کئے جائیں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان سپورٹس کی جانب راغب ہوں اور سپورٹس کا کلچر فروغ پائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اکثر شہروں میں جدید سٹیڈیمز، جمنیزیم ہالز اور گرائونڈز مکمل کی جاچکی ہیں جس سے سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔