پشاور کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے ایکوپمنٹ مل گیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خان خٹک نے جمناسٹک کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایکوپمنٹ ڈائریکٹریٹ کے کوچ سبز علی کے حوالے کیا ٹرمپولین کے نام سے جانے جانیوالا یہ ایکوپمنٹ اپنی نوعیت کا واحد سامان ہے جو اس وقت پاکستان میں کسی کے پاس بھی نہیں ‘ اس ایکوپمنٹ پر جمناسٹک کے کھلاڑی تربیت حاصل کریں گے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات کے پراجیکٹ ڈائریکٹرسہولیات کے مراد علی مہمند ‘ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ بھی موجود تھے. جمناسٹک کوچ سبز علی اور کھلاڑیوں نے سپورٹس ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خان خٹک کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے انہیں یہ ایکوپمنٹ مل گئی. واضح رہے کہ ٹرمپولین کے نام سے جانے جانیوالا یہ سامان اس وقت پورے پاکستان میں صرف خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس ہے.

error: Content is protected !!