وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی سکروٹنی کا دو روزہ عمل کل سے شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کلبوں کی سکروٹنی کا دو روزہ عمل کل ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ جی ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری (الیکٹورل) چوہدری محمد سلیم کے مطابق اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک 42 کلبوں کی سکروٹنی کی جائے گی، پہلے روز ہفتہ کو 20 اور دوسرے روز اتوار کو 22 کلبوں کی سکروٹنی کی جائے گی اور سکروٹنی روزانہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگی، کلبوں کی سکروٹنی کمیٹی میں ریجنل الیکشن کمشنر راشد بروہی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالشکور بٹ، سیکرٹری راجہ مسعود احمد اور ممبر و کوآرڈینیٹر شاہد صدیق ہونگے،

error: Content is protected !!