کرسٹینا رونالڈو ایک بارپھر پرتگال کی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام


لزبن(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کوچ فرنینڈو سنٹوز نے ایک بار پھر مایہ ناز فٹبالر کرسٹینا رونالڈو کو آئندہ ماہ ہونے والے نیشنز چیمپئنز لیگ میں اٹلی اور پولینڈ کیخلاف میچوں کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے، کرسٹینا رونالڈو جو پرتگال کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ پرتگال کی فٹبال میچوں میں نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ہیں کو گزشتہ ماہ بھی ٹیم کے کوچ نے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا تھا، گزشتہ سال ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے حوالے سے گزشتہ ماہ کوچ فرنینڈو کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو ٹیم سے ڈراپ ان کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاہم اس بار رونالڈو کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کے حوالے سے کوچ نے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا ہے، پرتگال کی ٹیم سترہ نومبرکو اٹلی میں نیشنز چیمپئنز لیگ کا میچ کھیلی گی جبکہ اس کے تین روز بعد نیشنز چیمپئنز لیگ میں وہ پولینڈ کی میزبانی کریگی،ٹیم کے کوچ فرنینڈو نے یہ بھی واضح نہیں کیا ہے کہ کیا رونالڈو ان دو میچوں کے بعد آئندہ سال مارچ میں ہونے والے مقابلوں کیلئے بھی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں۔

error: Content is protected !!