پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ورلڈ کپ کے لئے حکومتی محتاجی ختم ہو گئی، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے 2020ء تک مینز اور ویمن ہاکی ٹیموں کے بیرون ملک اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا ہاکی فیڈریشن کے ساتھ 2020ء تک معاہدہ طے پا گیا۔
Pakistan has won 4 World Cups 🏆, 3 Champions Trophies 🏆 and 3 Olympic Gold Medals 🥇. There's still a lot of talent in our country which needs the right resources and leadership to excel. We hope this MOU will support in making hockey prodigious once again. #HaierSavesHockey 🏑
— Javed Afridi (@JAfridi10) November 10, 2018
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاکی لیگ میں پشاور زلمی بھی اپنا کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ مینز اور ویمن کے ہر ایونٹ میں فیڈریشن کو سپورٹ کریں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے ایک روپیہ بھی ضائع نہیں کیا، پانچ سالوں میں حکومت کی جانب سے پی ایچ ایف کو 41 کروڑ روپے ملے، حکومت چاہے تو آڈٹ بھی کروا سکتی ہے، سندھ حکومت نے اب تک ہمیں 12 کروڑ روپے دئیے ہیں۔