شاہد آفریدی کی ایک جھلک کیلئے عوام کا سمندر آمڈ آیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنی فلاحی تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنے فروٹ منڈی پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ استقبال سے ایسا لگا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرڈ نہیں ہوئے۔شاہد آفریدی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کا سمندر فروٹ منڈی میں امڈ آیا، رش کی وجہ سے شاہد آفریدی کا اسٹیج تک پہنچنا مشکل ہوگیا تھا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1061222431325646848

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد کوشش ہے کہ عوام نے جو محبت دی ہے اس کا قرض اتاروں۔اس موقع پر تاجر اور شو بز سے متعلق شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہونے والے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور تعاون کا یقین دلایا۔

error: Content is protected !!