یو ایف ایل آن لائن کوچنگ کورس کے شرکا میں تقسیم اسناد کی تقریب 11جولائی کو ہو گی

یونیورسل فائٹ لیگ کے زیر اھتمام یو ایف ایل آن لائن کوچنگ کورس کے کامیاب شرکاء میں اسناد ایوارر کرنے کی تقریب 11۔جولائ بروز اتوار 4 بجے سہ پھر اسلام آباد ھوٹل میں منعقد ھوگی۔ گزشتہ ماہ چاروں صوبوں میں منعقد ھونیوالے آن لائن کوچنگ کورس میں کامیاب ھونے والے کوچز میں اسناد کی تقسیم کی تقریب کے مھمان خصوصی اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی ھونگے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ھوے یو ایف ایل پاکستان کے اہگزیکٹو ڈائریکٹر رحمت گل آفریدی ڈائریکٹر امان اللہ خان ڈائریکٹر عامر شھزاد اور ڈائریکٹر زاکر اسلام نے کھا کہ یو ایف ایل ھیڈکوارٹر کے سینئر کوچ کی جانب سے پاکستان کے شھروں کراچی ،لاھور، پشاور اور چمن میں بیک وقت منعقد ھونے والے اس کوچنگ کیمپ میں مارشل آرٹس کے پچاس سے زیادہ سینئرز کوچز کو مکس مارشل آرٹس باکسنگ کراٹے جوڈو اور جوجتسو کے داو پیچ سکھائے گئے۔

چنانچہ اس کیمپ میں کامیاب ھونے والے کھلاڑیوں میں 11 جولائ کو اسلام آباد ھوٹل میں مھمان خصوصی اسد قیصر سپیکر قومی اسمبلی اپنے دست مبارک سے اسناد تقسیم کرینگے

error: Content is protected !!