ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر فٹنس مسائل کے باعث دورہ بنگلہ دیش سے باہر


کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے، وہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ فزیو تھراپسٹ نے معائنے کے بعد انہیں مکمل ا?رام کا مشورہ دیا ہے اور وہ کم از کم چار ہفتوں تک بحالی صحت کا عمل پورا کریں گے اسلئے وہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ہولڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مارچ میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر سے کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ا?رام نہ کرنے کی وجہ سے درد مزید بڑھ گیا ہے اور میڈیکل پینل کو بھی میری انجری پر تشویش ہے اسلئے اب سو فیصد فٹ ہونے کے بعد دوبارہ میدان میں ا?ؤں گا، بنگلہ دیش کے خلاف نہ کھیلنے پر مایوسی ہو رہی ہے تاہم میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے۔

تعارف: newseditor