پشاورزلمی نے پی ایس ایل فائیو سے قبل زلمی پرفیوم لانچ کر دیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل فینز کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے زلمی پرفیوم لانچ کردیا ۔پیکیجز مال لاہور میں اصغر علی ،زلمی پرفیوم لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں پشاور زلمی کے چیئرمینجاوید آفریدی، زلمی اسٹار کرکٹرز کامران اکمل ، حسن علی شریک ہوئے ۔دنیا کی بہترین پرفیوم برانڈ میں شمار ہونیوالی اصغر علی پرفیوم نے زلمی پرفیوم ڈیزائن کیا یے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا وقت قریب آرہا ہے فینز سمیت کرکٹرز اور فرنچائزز کا بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔ زلمی پرفیوم بھی زلمی اور تمام کرکٹ فینز کی دلچسپی کو بڑھائے گا۔ پشاور زلمی فینز کی دلچسپی کے پیش نظر اسپورٹس / کرکٹ کے ساتھ لائف اسٹائل ، فوڈ ، اپلائننسس اور دیگر شعبہ جات میں پارٹنرشپ قائم کرچکا ہے اصغر علی کے سی ای او سعد اصغر علی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پارٹنرشپ باعث خوشی ہے ۔ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ہے اور یہ پرفیوم فینز کو بہت پسند آئے گا ۔

error: Content is protected !!