اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور آٹھویں چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ 16سے 18نومبرڈیفنس رائیا گالف اینڈکنٹری کلب لاہور میں کھیلی جارہی ہے۔جس میں ملک کے ممتاز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔کموڈور نعمت اللہ (ستارہ امتیاز ملٹری)اسٹیشن کمانڈر(نیوی )لاہور اس ایونٹ کے آرگنائز ہیں۔چیمپین شپ میں ایمیچور،سینیرزاور لیڈیزکے مقابلے ہو رہے ہیں۔پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے اور ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔2011سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپین شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔پاکستان نیوی ایک بار پھر چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپین شپ کی میزبانی کر رہی ہے اورآٹھویں مرتبہ گالف چیمپین شپ کا انعقاد کروارہی ہے۔تاکہ ملک بھر کے گالف کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہو اور وہ انٹر نیشنل مقابلوں کے لئے تیار ہو سکیں۔
جیسا کہ بہت سے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کیاہے اور اس کی مثال پچھلے سال کے فاتح سلمان جہانگیر ہیں۔ تین روز کے کھیل میں آج پہلے دن میں ٹاپ لیڈراحمد بیگ لاہور گیریژن گالف کلب سے65 گراس اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پرہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زوہیب آصف ڈی ایچ اے کلب کراچی اور محمد ثاقب لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب اور زونیر علیم ڈیفنس رائیا ان تینوں کھلاڑیوں نے 70 گراس اسکور کیا اس کے ساتھ رافے راجہ راولپنڈی گالف کلب اور سلمان جہانگیر جمخانہ لاہور سے ان دونوں کھلاڑیوں نے 73گراس اسکور کیا۔