آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چیمپیئن شپ احمد بیگ نے جیت لی


سلام آبا(سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چمپیئن شپ ،ڈیفینس رائیا گالف اینڈ کنٹری کلب میں اختتام پذیر ہو گئی۔لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب کے احمد بیگ نے چیمپیئنشپ اپنے نام کر لی۔چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت ملٹری جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔ تین روزہچیمپیئن شپ 16تا18نومبر تک جاری رہی یہ چیمپئین شپ2011سے قومی سطح پر منعقد ہونے والے گالف کے مقابلوں کا اہم حصہ ہے۔300گالفرز نیچیمپیئن شپ کی امیچرز، سینئرزاور لیڈیز کیٹیگری میں حصہ لیا۔چمپیئن شپ کے اختتامی تقریب میں وائس چیف نے چیمپیئن شپ میں نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز کو مبارک باد دی ۔وائس چیف نے منتظمین اور ڈیفینس رائیاگالف اینڈ کنٹری کلب کی مخلصانہ اور لگاتا ر کاوشوں کو سراہا جن کے بغیرچیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد ممکن نہ تھا۔

چیمپیئن شپ کی مؤثرنشرو اشاعت اور کھیلوں اور ملک کے مثبت تشخص کو اُجاگر کرنے پروائس نیول چیف نے میڈیا کے کردار کو سراہا ۔قبل ازیں، خطبہ استقبالیہ کے دوران چمپیئن شپ کے آرگنائزر اور اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور کموڈورنعمت اللہ ستارہ امتیاز ملٹری نے قیمتی وقت نکالنے پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔اسٹیشن کمانڈر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری کے علاوہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ صفِ اوّل پر رہی ہے۔اسٹیشن کمانڈر نے مزید کہا کہ گالف کے کھیل کا فروغ ہمیشہ پاک بحریہ کی ترجیح رہی ہے اور امید ہے کہ یہ چمپیئن شپ موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے گی اور نوجوانوں گالفرز کو قومی سطح پر اُبھرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔چمپیئن شپ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات میں سو ل و عسکری شخصیات اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعارف: newseditor